کامیاب سفارتکاری ،دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز

اسلام آباد (بیوروچیف)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کامیاب اور متحرک سفارتکاری کے باعث آج دنیا بھر کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں اور پاکستان نے عالمی برادری میں اپنا مقام مزید مستحکم کیا ہے، پاکستان نے عالمی امور میں ذمہ دار اور مثبت کردار ادا کیا ہے جس کی ایک نمایاں مثال خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لیے اس کی مثر سفارتی کاوشیں ہیں۔ اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان ٹریول مارٹ 2026 کے سلسلے میں منعقدہ نیشنل ٹورازم ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیاحت پاکستان کی معاشی ترقی، عالمی تشخص کے فروغ اور قومی ہم آہنگی کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں