کام ہی زندگی کی ر وح’ آگے بڑھنے کیلئے مصروف رہنا چاہیے’ امیتابھ بچن

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ 83 برس کی عمر میں بھی کام کرنا زندگی کا جوہر ہے۔ اپنے بلاگ امیتابھ نے لکھا کہ اس عمر میں اور اس جسمانی طاقت کے ساتھ کام کرنا سب سے اہم ہے اور وہ اسے زندگی کا جوہر سمجھتے ہیں۔83 سالہ اداکار نے کہا کہ کام ہی زندگی کی اصل روح ہے، چاہے وہ تخلیقی ہو یا جسمانی اور انسان کو آگے بڑھنے کے لیے مسلسل مصروف رہنا چاہیے۔امیتابھ نے مزید کہا کہ صبح کے اوقات تخلیقی سوچ کے لیے بہترین ہیں، لیکن ان کے نزدیک اصل چیز کام ہے۔ انہوں نے لکھا، کام زندگی کا جوہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں