فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ٹائپ کالونی گول کے قریب کباڑ کی دکان میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی ٹائپ کالونی گول سے 5نمبر سٹاپ کے درمیان مبینہ طور پر نشئی نے سلگتی ہوئی سگریٹ کو کباڑ کی دکان میں پھینکا تو پلاسٹک اور سکریپ کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔




