کراس سبسڈی نظام ختم،کم آمدن والے گھریلو گیس صارفین کو162ارب کا ریلیف ملے گا

اسلام آباد(بیوروچیف) پیٹرولیم ڈویژن نے یکم جولائی 2027ء سے ملک میں یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مقصد کیلئے حکومت کو موجودہ کراس سبسڈی کا نظام ختم کرکے کم آمدن والے گھرانوں کیلئے ہدفی مالی معاونت کی خاطر تقریباً 162ارب روپے مختص کرنا ہوں گے۔ مجوزہ اصلاحات کے تحت پاکستان میں رائج گیس کے 12سلیب پر مشتمل ٹیرف نظام ختم کردیا جائے گا جس کے تحت صارفین ماہانہ گیس کی کھپت کے مطابق مختلف نرخ ادا کرتے ہیں، اس کے بجائے تمام صارفین کے زمروں کو بتدریج تقریباً 1,708روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے یکساں اوسط ٹیرف کی جانب منتقل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں