کراچی(سپورٹس نیوز) کراچی شہر میں گراس روٹ کرکٹ کے فروغ کے لیے ٹان پریمئر لیگ کا آغاز کردیا گیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات اور لیگ کے پیٹرن انچیف ناصر حسین شاہ تھے۔ٹی پی ایل ٹیپ بال لیگ میں مجموعی طور پر 26 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹی پی ایل میں ٹانز کی 25 ٹیمیں اور ایک ٹیم میئر کراچی کی شامل ہے۔ناصر حسین شاہ نے ٹی پی ایل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سافٹ لانچنگ کی تقریب باقاعدہ طور پر ٹی پی ایل کے سفر کے آغاز کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی مثبت طاقت کے ذریعے کراچی کے تمام 25 ٹانز کو ایک ساتھ لانے پر ٹی پی ایل کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔




