کراچی کنگز نے محمد وسیم’ خزیمہ کو ریلیز کر دیا

کراچی (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز نے محمد وسیم اور خزیمہ بن تنویر کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے۔کراچی کنگز کے کھلاڑی محمد وسیم اور خزیمہ بن تنویر قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے ریلیز کیے گئے ہیں دونوں کرکٹرز پی ایس ایل 11 کے باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔محمد وسیم نے پی ایس ایل 11 میں کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے 5 میچز میں 86 رنز بنائے تھے، ان کے متبادل کے طور پر جیسن رائے کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، کراچی کنگز خزیمہ بن تنویر کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کرے گی۔واضح رہے کہ کنگز کا اگلا مقابلہ 16 اپریل بروز جمعرات کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔کنگز اسکواڈ: ڈیوڈ وارنر کپتان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں