فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے 25دسمبر کرسمس ڈے کے حوالے سے کہا ہے کہ کرسمس ڈے پر امن و عامہ قائم رکھنے کیلئے 377چرچز پر تین ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جن میں 68سب انسپکٹر، 334اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 235ہیڈ کانسٹیبلان، اور 2477کانسٹیبلان تعینات کئے جائیں گے۔ 107پکٹس ہائے، 14پارکس’ 19قبرستان اور آبادی کرسچین کمیونٹی پر پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ گشت کے لئے، 44موبائل گاڑیاں’ 88ایگل موٹر سائیکل گشت، ڈولفن کی 32ٹیمز، 8ٹیمز ایلیٹ، مسلسل پٹرولنگ گشت کرتیں رہیں گی۔ کرسمس کے موقع پر تعینات اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی الرٹ ہو کر اپنے فرائض کو انجام دیں گے۔ سیف سٹی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا، کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے 23ریزرو ہائے کے پولیس جوان پولیس لائنز میں سٹینڈ بائی رہیں گے۔ کرسمس کے موقع پر کرسچن کمیونٹی اپنے مذہبی تہوار کو جوش وجذبے سے منا سکیں گے۔ ہم سب ملکر امن کی فضا برقرار رکھیں گے۔ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت کرنا اور ان کے حقوق کی پاسداری کرنا ہمارا فرض ہے۔




