ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی کامیڈین کرشنا ابھیشیک اور ان کی مامی سنیتا آہوجا کے درمیان برسوں پرانی رنجش آخر کار ختم ہوگئی۔کرشنا ابھیشیک اور سنیتا آہوجا کے درمیان صلح ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر ہوئی، جہاں دونوں نے گرمجوشی سے ملاقات کی، انہوں نے خوب ہنسی مذاق کیا اور جذباتی انداز میں گلے بھی لگایا۔اس موقع پر 42 سالہ کامیڈین کے ساتھ ان کی اہلیہ کشمیرا شاہ بھی موجود تھیں، سیٹ پر بنائی گئی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں تینوں کو مسکراتے، ہنستے اور ایک دوسرے کو گلے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔




