کرنٹ لگنے سے کمسن بچے سمیت2افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کرنٹ لگنے کے واقعات میں کم سن بچے سمیت دو افراد لقمہ اجل بن گئے، پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دیں۔ تفصیل کے مطابق پیپلزکالونی نمبر1 کے عبداﷲ کے 3سالہ بیٹا محمد گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک بجلی کے پول کو ہاتھ لگنے سے زوردار بجلی کا جھٹکا لگا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 105 رب کا رہائشی 22 سالہ ابرار احمد قبرستان میں فاتحہ خوانی کرکے باہر نکلے تو دیوار کیساتھ لٹکتی بجلی کی ننگی تار کو ہاتھ لگنے سے کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں