دبئی (سپورٹس نیوز) لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی تاریخی واپسی کے لیے ٹیموں کی کوالیفکیشن کا طریقہ کار طے کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ کے پیرس اولمپکس کے بعد اب پہلی بار 2028 کے اولمپک گیمز میں واپس آ رہی ہے، جہاں مینز اور ویمنز کی ٹیموں کے مقابلے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس کے کرکٹ ایونٹس میں مینز اور ویمنز ایونٹس میں 6،6 ممالک کی ٹیمیں شریک ہوں گی ،4 ٹیمیں 4 براعظموں ، افریقا، ایشیا، یورپ اور اوشنیا کی نمائندگی کریں گی۔بطور میزبان امریکا کوالیفائی کرنے کا اہل ہے بشرطیہ کہ وہ رینکنگ میں ٹاپ 15 ٹیموں میں شامل ہو ۔ٹیموں کا فیصلہ موجودہ آئی سی سی ایونٹس اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگز کی بنیادپرہوگا ۔




