کریتی سینن کا بالی وڈ میں صنفی بنیاد پر امتیازی سلوک کا انکشاف

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک سے متعلق انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں کریتی سینن نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے فلم انڈسٹری میں صنفی امتیاز کے اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اکثر مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اداکاروں کو مختلف پیمانوں سے پرکھا جاتا ہے۔انہوں نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں ماڈلنگ، انجینئرنگ کالج اور فلم انڈسٹری سمیت جن بھی شعبوں سے وابستہ رہی، بالی وڈ ہی وہ جگہ ہے جہاں سب سے زیادہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔اداکارہ کا اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو خواتین کے لیے دستیاب مواقع آج کی نسبت بہت محدود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں