کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی نقل کرتے ہوئے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد انہیں صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حرا مانی نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ بھارتی فلم اشوکا کے مشہور گانے سن سنانا میں کرینہ کپور کے انداز، ہاتھوں کی حرکات، رقص کے انداز اور چہرے کے تاثرات کی نقل کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو میں وہ سیاہ شلوار قمیض میں ملبوس تھیں اور میک اپ کرواتے ہوئے یہ ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔




