لاہور( بیوروچیف)سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں اب تک 70597 کسان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور پنجاب کے 233 گندم خریداری مراکز پر کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ،پنجاب بھر میں 14 کمپنیاں گندم کی خریداری کر رہی ہیں اور محکمہ خوراک پنجاب کے پاس 18 لاکھ 49 ہزار 366 میٹرک ٹن باردانہ موجود ہے




