کمالیہ،پیر محل میں سیلاب سے 84دیہات اور 1لاکھ 17ہزار سے زائد افراد متاثر

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ کمالیہ اور پیر محل میں دریا ئے راوی کے اونچے درجے کے سیلاب سے 84 مواضعات اور 1لاکھ 17ہزار سے زائد افراد متا ثر ہوئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو تین وقت کا کھانا، دودھ، صاف پانی اور تعلیم کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اب تک 2619متاثرین کی مکمل کفالت ریلیف کیمپوں میں کی جا رہی ہے۔ سیلا ب سے قبل اور دوران 1لاکھ 16ہزار افراد اور 80 ہزار سے زائد مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے، جبکہ 63ہزار 593ایکڑ رقبہ زیر آب ہے ۔ ریلیف آپریشن کے دوران 29ہزار 55 متا ثر ین کو کھانا اور 13ہزار 38افراد کو طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ اس مقصد کے لیے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز بھی فعال کیے گئے ہیں جن سے ابتک 3939متاثرین مستفید ہو چکے ہیں۔ ایڈ یشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر حنا ظفر کی زیر نگرانی ابتک 44ہزار 652مویشیوں کا علاج اور ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔ اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر نوشیر علی خان کی نگرانی میں متاثرین کو 577 ٹن چارہ، 32ٹن توری اور 65ٹن سائلج تقسیم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں