ساڑھے4ہزار میگاواٹ شارٹ فال،بجلی بحران شدت اختیار کرگیا

اسلام آباد (بیوروچیف) فوکل پرسن ینگ انجینئرنگ کونسل عثمان فاروق کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ فوکل پرسن کے مطابق سسٹم سے متعدد پاور ہاس نکل گئے جن کا 16 اکتوبر تک واپسی کا امکان ہے جس سے بجلی کا شارٹ فال ساڑھیچار ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا اور لیسکو سمیت تمام ڈسکوز میں صورتحال ابتر ہے۔عثمان فاروق نے بتایا کہ بجلی کے شارٹ فال سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 3 سے 4 گھنٹے تک جا پہنچی ہے،گیس کے بعد ڈیزل اور پانی کی جنریشن بھی کم ہوگئی ہے۔دوسری جانب لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ طلب بڑھنے سیشارٹ فال ایک ہزارمیگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے اور ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق لیسکو چیف کی ڈیمانڈ پر بھی بجلی کا کوٹا نہ بڑھایا جا سکاہے، سسٹم اس وقت ابتر صورتحال کا شکار ہے،آئندہ کچھ روزبدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں