کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ شہر اور گردونواح میں پتنگ بازی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے جسکے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ پتنگ بازی کے دوران ڈور کے استعمال سے حاد ثات کے خدشات بڑھ گئے ہیں جبکہ بچوں اور نوجوا نو ں کی بڑی تعداد گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی میں مصروف دکھائی دے رہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کھلے عام ہو رہی ہے جو انسانی جانو ں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے ۔ عوامی حلقوں نے ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈی پی او سے فوری نوٹس لینے ، کارروائی کرنے اور پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانیکا مطالبہ کیا ہے ۔




