کمالیہ(نامہ نگار)ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں فلوٹنگ ویٹ لینڈز کی تنصیب مکمل ماحولیاتی تحفظ اور آبی آلودگی میں کمی کے لیے کمالیہ کے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں فلوٹنگ ویٹ لینڈز کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے ۔ جدید نیچر بیسڈ ٹیکنالوجی کے تحت پانی پر تیرتے مخصوص آبی پودوں کے ذریعے گندے پانی میں موجود آلودگی کم کرنے ، بدبو کا خاتمہ اور پانی کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق میونسپل کمیٹی کمالیہ نے پنجاب سٹیز پروگرام کے اشتراک سے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ مکمل کیا ہے ۔ فلوٹنگ ویٹ لینڈز کی تنصیب سے ٹریٹ شدہ پانی کو زرعی آبپاشی کے لیے قابل استعمال بنانے میں بھی مدد ملے گی۔




