فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ٹائپ کالونی سہیل آباد میں مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 70سالہ خاتون بری طرح زخمی ہو گئی، ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سہیل آباد کے رہائشی محمد شریف کی اہلیہ 70سالہ شریفاں بی بی کمرہ میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اچانک کمرہ کی خستہ حال چھت زمین بوس ہو گئی اور خاتون ملبے تلے دب گئی تھی۔ تاہم ریسکیو ٹیموں نے پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے خاتون کو ملبے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔




