کم بجلی استعمال کرنیوالی صنعتوں پر فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز

اسلام آباد (بیوروچیف)حکومت نے صنعتوں کیلئے نیا بجلی ٹیرف لانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ بجلی کے کم استعمال پر بھاری چارجز عائد ہوں گے جبکہ زیادہ استعمال پر رعایت ملے گی۔ذرائع کے مطابق سولر پر منتقل ہونے والی صنعتوں کی حوصلہ شکنی کیلئے حکومت نے صنعتوں کیلئے نیا بجلی ٹیرف لانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نئی ٹیرف پالیسی آئندہ 2 ماہ میں نافذ ہونے کا امکان ہے، زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ سستی بجلی دینے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ٹیرف کا اطلاق صرف صنعتی صارفین پر ہوگا، اگلے مرحلے میں کمرشل اور گھریلو صارفین تک توسیع دینے کا امکان ہے۔ نئی پالیسی سے بجلی کی طلب میں ایک ہزار میگاواٹ اضافہ ہونے کا تخمینہ ہے۔حکام کا موقف ہے کہ قومی گرڈ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے نئی پالیسی ضروری ہے، پالیسی کا مقصد صنعتوں کو قومی گرڈ استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں