کنجوانی(نمائندہ خصوصی)کنجوانی میں منی لاک ڈائون کی کھلی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے چپ سادھ لی،رات آٹھ بجے بند ہونے والے کاروبار رات10بجے تک دھڑلے سے جاری، تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے منی لاک ڈائون کے احکامات کے باوجود کنجوانی سٹی اور گردونواح میں منی لاک ڈائون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ دفاتر تک محدود ہو گئی شام آٹھ بجے کے بعد متعدد کاروبار کی دوکانیں بند ہونی چاہئیں مگر کنجوانی کے متعدد دوکاندار رات 10 بجے تک دوکانیں کھول کر بیٹھے ہوتے ہیں جو حکومتی احکامات کی کھلی خلا ف ورزی ہے۔عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ کے علم میں ہونے کے باوجود ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں فوٹو سیشن تک محدود ہو کر سب اچھا کی رپورٹ دینے پر عمل پیرا ہے ۔




