کنزیومر کورٹس کے ججز کو لاہور رپورٹ کرنیکی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر فیصل آباد سمیت چھ اضلاع کے کنزیومر کورٹس کے ججز کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد کنزیومر کورٹ کے جج سید داور ظفر علی’ سیالکوٹ کے شمشاد علی مرزا’ گوجرانوالہ کے محمد مظہر سلیم’ سرگودھا سے سید عمران رضا نقوی’ منڈی بہائو الدین سے محمد کاشف اور وہاڑی کی کنزیومر کورٹس کے جج ارشد حسین بھٹہ کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں