اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے پنجاب ریگولائزیشن آف سروس ایکٹ دو ہزار اٹھارہ کوختم کر دیا۔ نئی محکمانہ بھرتیاں بیسک پے اسکیل کے بجائے لم سم پے پیکج پرکی جائیں گی،کنٹریکٹ پر نئے بھرتی ہونیوالے ملازمین کو ریگولر ہونے پر بھی پینشن نہیں ملے گی۔پنجاب میں نئے بھرتی ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرہونے پربھی پینشن نہیں ملے گی، حکومت نے ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ دوہزاراٹھارہ کوختم کر دیا۔ نئی محکمانہ بھرتیاں بیسک پے اسکیل کے بجائے لم سم پے پیکیج پرکی جائیں گی،فیصلہ سرکاری خزانے پرپنشن کی مدمیں مالی بوجھ کم کرنے کیلئے کیا گیا،جواقدامات دو ہزار اٹھارہ کے قانون کے تحت پہلے ہوچکے ہیں، وہ برقرار رہیں گے۔




