سرگودہا (بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے تحصیل کوٹمومن کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں (اسکولز و کالجز) میں جاری تعطیلات میں مزید سات دن کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے3 ستمبر سے9 ستمبر 2025 تک مزید بند رہیں گے۔




