کوہ پیما کی میت 31دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے مل گئی

سوات(سپورٹس نیوز) معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی۔ ریسکیو ٹیم کے ذرائع کے مطابق سوات کے معروف مقامی کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی دشوار گزار پہاڑی چوٹی سے کئی دنوں کی جدوجہد کے بعد آخر کار مل گئی، سید علی شاہ 31 روز قبل فلک سیر کی پہاڑی چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے’ ڈرون کے ذریعے سرچ آپریشن کے دوران سید علی شاہ کی میت کی موجودگی کی تصدیق ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں