فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کچہری بازار گلی نمبر4 جان فاطمہ سنٹر کی بالائی منزل میں کپڑے کے گودام میں آتشزدگی’ لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز کچہری بازار گلی نمبر4 میں جان فاطمہ سنٹر کی بالائی منزل میں اچانک آگ بھرک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرہ میں پڑے لاکھوں روپے مالیت کے لیڈیز سوٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔




