کچے میں خطرناک ڈاکو نے سرنڈر کردیا

رحیم یار خان( نامہ نگار)پنجاب کے کچہ میں پولیس اور سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی میں بدنامِ زمانہ ڈاکو احمد بکھرانی نے سرنڈر کردیا۔ڈی پی او کے مطابق احمد بکھرانی پر 1 کروڑ روپے ہیڈ منی مقرر تھی اور وہ درجنوں سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ڈی پی او کے مطابق اب تک کچہ آپریشن میں 66 ڈاکو ہلاک اور 101 زخمی حالت میں گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 320 خطرناک ڈاکوں نے ہتھیار ڈال دئیے۔علاوہ ازیں ڈی پی او رحیم یار خان نے واضح کیا کہ سرنڈر کرنے والے ملزمان قانون کے مطابق مقدمات کا سامنا کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں