کیری آن جٹا کا خصوصی شو۔ فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کی شرکت

لاہور (شوبز نیوز) غیر ملکی فلم کیری آن جٹا 4 کا لاہور کے مقامی سینما میں خصوصی شو منعقد کیاگیا جس میں میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام ریلیزہونیوالی فلم کیری آن جٹا4کی کاسٹ میں گپی گریوال، بنوں ڈھلوں، بی این شرما ، سرگن مہتہ اور گرومیت سنگھ گھگی شامل ہیں، فلم کامیابی کے ساتھ اچھا بزنس کررہی ہے،اس فلم کی ایک خاص بات اس میں معروف اداکار جسویندر سنگھ بھلا کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے انٹری ہے کیونکہ وہ گزشتہ برس چل بسے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں