فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی میاں واجد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کینال روڈ پر سرعام ہیروئن فروخت کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا، پکڑی جانے والی منشیات فروش خاتون ثنا جاوید کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی میاں واجد حسین کو اطلاع ملی کہ کینال روڈ پر فیصل پلی کے قریب خاتون ہیروئن فروخت کر رہی ہے جس پر انہوں نے سب انسپکٹر حمدان افضل اور لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ کینال روڈ پر پہنچے تو ایک خاتون سرعام ہیروئن فروخت کر رہی تھی جسکو حراست میں لیا جس نے اپنا نام ثنا جاوید دختر جاوید سکنہ اچکیرہ بتایا اور منشیات فروش خاتون نے بتایا کہ وہ ہیروئن کا نشہ خود بھی کرتی ہے اور فروخت بھی کرتی ہے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کر دی ہے۔




