گرل فرینڈ کو میسج کرنا بھارتی کرکٹر کو مہنگا پڑ گیا

بنگلورو (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کے انسدادِ بدعنوانی اور سیکیورٹی یونٹ نے تمل ناڈو کے ایک نوجوان کرکٹر کو میچ کے دوران ڈگ آٹ میں موبائل فون استعمال کرنے پر ایک لاکھ بھارتی روپے جرمانہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ کرکٹر نے تمل ناڈو پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران ڈگ آٹ میں موبائل فون کے ذریعے اپنی گرل فرینڈ کو پیغامات بھیجے۔کھلاڑی پر کسی قسم کی بدعنوانی کا الزام عائد نہیں کیا گیا، تاہم میچ کے دوران کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کے علاقے میں موبائل فون کا استعمال ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔ تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا اس لیے کہ ابھی انویسٹی گیشن جاری ہے تاہم اس بات کی تصدیق کی کہ مذکورہ کھلاڑی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں