گلبرگ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن،25جوارئیے ‘موٹر سائیکل چور گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمرکے حکم’ ایس پی لائلپور ٹائون عابد ظفر کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ گلبرگ سب انسپکٹر عدیل اکرم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 25جواریوں کو دائو پر لگی ہوئی رقم اور موٹرسائیکل چوری کے گروہ کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 12موٹر سائیکلیں’ رکشہ برآمد کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلبرگ سب انسپکٹر عدیل اکرم نے ماتحت عملہ کے ہمراہ جواء مافیا کیخلاف افغان آباد اور گرد ونواح میں چھاپے مار کر لڈو دانہ’ تاش کے ذریعے جواء کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 25جواریوں شفیق’ خالد’ طاہر’ اشرف’ رضوان’ صابر وغیرہ کو قابو کر کے ان کے قبضہ میں دائو پر لگی ہوئی 78ہزار 5سو روپے کی رقم’ لڈودانہ’ تاش اور ڈبہ برآمد کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوروں کے سرغنہ احسن کو ساتھی علی سمیت گرفتار کر کے بازپرس کرتے ہوئے 12موٹرسائیکلیں’ ایک رکشہ برآمد کر لیا اور مزید برآمدگی کیلئے بازپرس کا سلسلہ جاری ہے۔ ملزمان کی گرفتاری سے علاقہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں واضح کمی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں