فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گلبرگ پولیس نے دھوبی گھاٹ کے قریب زوار کیفے میں ڈیک لگا کر لڑکی کیساتھ فحش ڈانس کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق دھوبی گھاٹ کے قریب زوار کیفے میں منچلے نوجوان ڈیک لگا کر لڑکی کیساتھ فحش ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ سی پی او تنویر حسین کے نوٹس لینے پر سب انسپکٹر ساحل مسیح نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر کامیاب چھاپے مار کر تین افراد آفتاب’ فیضان اور محمد علی کو گرفتار کر لیا جبکہ زوار کیفے کے مالک ضیاء ولد غلام مصطفی’ منیجر منیر احمد سمیت درجن بھر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔




