کراچی(بیوروچیف) کراچی میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں، خانہ بدوشوں کا سامان اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں۔ریسکیو حکام
کے مطابق شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 10 میں جھونپڑی میں آگ لگی جس نے مزید کئی جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔عینی شاہد کے مطابق بجلی کی تاریں ٹکرانے سے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے بعد ایک فائرٹینڈر آگ بجھانے کیلئے آیا۔تاہم ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ آبادی تک پھیلنے کے خطرے کے باعث مزید فائر ٹینڈرطلب کئے گئے اور 5فائر فائٹرز نے 2گھنٹوں کی کوشش سے آگ پر قابو پای، آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور خانہ بدوشوں کاسامان اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں۔فائرآفیسر کے مطابق آگ سے کئی مویشی بھی جھلس گئے۔




