غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت 10 ممالک نے غزہ کے شہریوں کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ مذمت کرنے والے ممالک میں پاکستان، ترکیہ، بنگلہ دیش، برازیل ، کولمبیا، انڈونیشیا، اردن، لیبیا، مالدیپ اور سپین شامل ہیں، ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ مذمتی بیان جاری کیا ہے۔




