لاہور (سپورٹس نیوز) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو کرارا جواب دے دیا۔ ڈیوڈ وارنر کو بھارتی صارف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھوڑ کر دوبارہ آئی پی ایل کھیلنے کا مشورہ دیا۔ ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے کے مشورے پر بھارتی صارف کو دو ٹوک سنا دیں۔ بھارتی صارف نے کہا کہ یہ آپ کے لیے بہتر ہے، پی ایس ایل چھوڑ دیں اور آئی پی ایل میں واپس آ جائیں، جس پر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ کراچی کنگز کے پی ایس ایل کے پہلے رانڈ سے باہر ہونے پر کپتان ڈیوڈ وارنر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی تھی، ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں اپنے اور ٹیم کے سفر کے حوالے سے پیغام دیا تھا۔ ڈیوڈ وارنر نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ پی ایس ایل میں وہ نتیجہ نہیں رہا جس کی توقع کی جا رہی تھی۔




