گوجرہ میںڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ(نامہ نگار)تھانہ سٹی گوجرہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ،فوٹو گرافرلٹ گیا،موٹر سائیکل ،قیمتی کمرہ ،نقدی وغیرہ چھین لی۔ڈاکوکامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے ۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر366ج ب کاعلی رضا زبیر ٹائون گوجرہ میں منعقدہ شادی کی تقریب میں ویڈیوبنا کر واپس اپنی موٹر سائیکل گائوں جا رہاتھاکہ تھانہ سٹی گوجرہ کے علاقہ میں پیچھے سے آنیوالے موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اس کو اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر موٹرسائکل،ویڈیو کیمرہ، موبائل اور نقدی وغیرہ چھین لی اور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے،۔واردات کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس کو دے دی گئی ہے تاحال مقدمہ کے اندراج کا اعلم نہیں ہو سکا۔عوامی حلقوں نے گوجرہ میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ ٹیک سنگھ سے نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کر نے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں