گوجرہ میں چوروں کا راج،شہری عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ ( نامہ نگار)نامعلوم چوروں نے مختلف وارداتوں میں مال زر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر359ج ب کی بلقیس بی بی کے گھرمیں نامعلوم چورگھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے اور وہاں سے2 لاکھ 33 ہزار روپے مالیت کے 5عددموبائل فون چوری کر لئے ۔چک نمبر241گ ب کاعلی رضا اپنے گھر کے باہر سویا ہواتھاکہ نامعلوم چور نے اس کاقیمتی موبائل اور ہزاروں روپے نقدی چوری کر لئے ۔ محلہ رحمان پورہ کے حسین علی کے گھر کا دروازہ توڑ کر چوروں نے ہزاروپے نقدی وغیرہ چوری کر لئے ۔محلہ رحیم آباد کی ونرین زوجہ راشد کے گھر گھرمیں داخل ہوکر چوروں نے ہزاروں روپے نقدی ،قیمتی موبائل وقیمتی سامان چوری کر لیااور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے واردا تو ں کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر وسٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں