گوجرہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ(نامہ نگار) گوجرہ میںمختلف وارداتو ں میں شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا گیا۔معلوم ہواہے کہ موچیوالہ روڈ گوجرہ کے محمد عظیم کی اہلیہ مسجد والی گلی میں خریداری کیلئے آئی ہوئی تھی جس سے تین نامعلوم افرادنے جھپٹا مار کر خاتون سے شاپرجس میں قیمتی موبائل ونقدی کل مالیت 1 لاکھ75 ہزار روپے موجود تھے چھین کر موقع سے فرارہو گئے۔ علاوہ ازیں چک نمبر337ج ب کے طالب نے اپنی موٹر سائیکل نمبر8178ایف ڈی این اپنی حو یلی میں کھڑی کی ہوئی تھی کہ نامعلوم چور نے موقع پا کر اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی ونواں لاہورپولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں