گوجرہ (نامہ نگار)گوجرہ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرکے سینکڑو ں لیٹر شراب و منشیات برآ مد کرلی۔ معلو م ہوا ہے کہ صدر پولیس گوجرہ کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 424 ج ب میں بڑے دن اور نئے سا ل کیلئے بھاری مقدار میں شرا ب تیار کی جارہی ہے جس پر صدر پولیس گوجرہ نے چک نمبر 424 ج ب میں چھا پے مار کر ریحا ن کے قبضہ سے 200 لیٹر شراب، رائیس کے قبضہ سے 200 لیٹر شراب، قیصر مسیح کے قبضہ سے 100 لیٹر شراب، سرفراز عرف سنو کے قبضہ سے 100 لیٹر شراب، رحما ن کے قبضہ سے 100 لیٹر شراب برآ مد کرلی، سٹی پولیس گوجرہ نے کرسچن کا لونی کے جمشید مسیح کو قا بو کرکے 28 لیٹر شرا ب، محلہ نیو پلا ٹ گوجرہ کے اظہر اقبال کے قبضہ سے 55 لیٹر شرا ب، ریلوے روڈ کے صا دق امین کے قبضہ سے 510 گرا م چرس اور چک نمبر 298 ج ب کے محمد ندیم عرف دیما کے قبضہ سے 47 گرا م آ ئس برآ مد کرلی جبکہ تھا نہ نوا ں لاہور نے چک نمبر 279 ج ب کے تنزیل کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 200 گرا م ہیرو ئین برآ مد کرلی، نوا ں لاہور،تھا نہ صدر و سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آ غاز کردیا ہے۔




