گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری ماڈل اسکول مکوآنہ کو ہائی کا درجہ ملنے پر تقریب

مکوانہ (نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری ماڈل اسکول چک نمبر 229 رب مکوآنہ کو ہائی اسکول کا درجہ دے دیا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں میاں قاسم فاروق ٹکٹ ہولڈر این اے99 و ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد اور ہاشم توصیف خان ڈسٹرکٹ صدر ایم ایس ایف فیصل آباد و کوآرڈینیٹر برائے وزیرِ تعلیم پنجاب، اسکولز اینڈ ہائر ایجوکیشن نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن فیصل آباد افتخار خان عدنان سیالوی ، DEO ایلیمنٹری ویمن ڈاکٹر عذرا پروین، ڈپٹی DEO صدر نور الحسن ، ڈپٹی DEO جڑانوالہ طارق محمود ، محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ کرام اور معززینِ علاقہ بھی موجود تھے۔اسکول کی اپ گریڈیشن مکوآنہ اور گردونواح کی طالبات کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ اب بچیاں اپنے ہی علاقے میں ہائی اسکول تک تعلیم حاصل کر سکیں گی۔ یہ اقدام علاقے میں تعلیمی سہولیات کی بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔اس موقع پر حاجی لیاقت علی ملک سابق چیئرمین ،رانانادرعلی زکی سابق وائس چیئرمین، مہریوسف سابق چیئرمین، میاں شاہدنزیر، حاجی سرورگجر، چوہدری سرورگجر، چوہدری بابرگجر،مہراعجازاٹھوال ،رانااللہ رکھا،مصطفی شہزادمغل ودیگرمعززین علاقہ نے میاں قاسم فاروق، وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا، جن کے تعلیم دوست اقدامات سے پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں