فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں گولیاں لگنے سے 7سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے، 137 گ ب کا عبدالرحمن ٹیوشن پڑھنے جا رہا تھا کہ نامعلوم گولی اسکی ٹانگ میں لگی جبکہ مراد آباد میں تلخ کلامی پر ملزم عبداﷲ نے مخالف سعد بٹ کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔




