گٹ والا میں پیرافورس کا کریک ڈاؤن،2پٹرول پمپس سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گٹ والا میں پیرا فورس کا کریک ڈائون، پیٹرول پمپس سیل اور دکانداروں کو جرمانے، ایس ڈی او پیرا فیصل آباد صدر ڈاکٹر محمد ذیشان ارشاد نے گٹ والا کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، جس کا مقصد عوامی شکایات کا ازالہ اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔ دورے کے دوران انہوں نے پیٹرول پمپس سمیت متعدد دکانوں کی چیکنگ کی۔ پیٹرول پمپس کو باقاعدہ پیمانوں کے ذریعے چیک کیا گیا تاکہ مقدار میں کسی قسم کی کمی بیشی کو جانچا جا سکے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں دو ایسے پیٹرول پمپس کی نشاندہی ہوئی جو شہریوں کو کم پیٹرول فراہم کر رہے تھے، جنہیں موقع پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ سیل کر دیا گیامزید برآں، ڈاکٹر محمد ذیشان ارشاد نے گٹ والا میں مختلف کاروباری مراکز اور دکانوں کا بھی معائنہ کیا، جہاں تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کرنے والوں کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے تاکہ عوامی راستوں کو کشادہ اور محفوظ بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ اوور پرائسنگ میں ملوث دکانداروں کو بھی جرمانے عائد کیے گئے اور انہیں سرکاری نرخ ناموں کی پابندی کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔ اس پورے دورے کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں