گھاس والی پچ’ پاکستانی ٹیم نے پلاننگ شروع کردی

لاہور (سپورٹس نیوز) گھاس والی پچ اور لیڈز میں بارش کی پیشگوئی کے باعث ساجد خان یا علی عثمان کو کھلانے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے دورہ انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے لیے گھاس والی پچ کو دیکھتے ہوئے ابتدائی حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں7اسپیشلسٹ بیٹرز اور 4اسپیشلسٹ فاسٹ بولرز کھلانے پر غور کر رہی ہے۔گھاس والی پچ اور لیڈز میں بارش کی پیشگوئی کے باعث ساجد خان یا علی عثمان کو کھلانے کی تجویز زیر غور نہیں ہے جب کہ بابراعظم اور شان مسعود کی دستیابی کے حوالے سے مینجمنٹ پرامید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں