نیویارک (سپورٹس نیوز)گھانا کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کارلوس کوئروز فٹ بال ورلڈ کپ میں ٹیم کی شکست پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، وہ تین مہینے تک ٹیم کے کوچ رہے۔73 سالہ کارلوس کوئروز نے اس سال اپریل میں گھانا کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سنبھالی تھیں، فٹ بال ورلڈ کپ میں گھانا کی ٹیم گروپ ایل میں شامل تھی جس نے راؤنڈ آف تھرٹی ٹو کیلئے گروپ کی بہترین تیسری ٹیم ہونے کے طور پر کوالیفائی کیا تھا ۔




