فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر مشتعل شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، چہرے پر گرم دودھ پھینک کر فرار، مضروب کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ نشاط آباد کے علاقہ غلام محمد آباد نمبر2 کلب چوک کے رہائشی عبدالرحمن نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ خضرا شہزاد ی کی شادی حمزہ ولد سلطان سے ہوئی تھی اور کچھ عرصہ سے میاں بیوی میں گھریلو معاملات پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گذشتہ روز دوابرہ کسی بات پر جھگڑا ہوا تو مشتعل شوہر نے کمرہ میں محبوس بنا کرتشدد کا نشانہ بنایا اور پھر کھولتا ہوا دودھ بیوی کے چہرے پر پھینک دیا جس کی وجہ سے اس کا چہرہ اور جسم جھلس گیا ، ملزم بیوی کو ہسپتال لے جانے کی بجائے خاتون کی چیخ و پکار پر مسکراتا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا تاہم اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے تو ملزم حمزہ موقع سے فرار ہو گیا




