گھریلو جھگڑے،خاتون سمیت دو افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر خاتون سمیت دو افرادنے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کر حوالے کر دیں، بتایا جاتا ہے کہ 44 4گ ب کی رہائشی 23سالہ حنا زوجہ سرفراز کا کسی بات پر گھروالوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی اس طرح اواگت کے رہائشی 40سالہ کلیم ولد عبدالعزیز نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں