گھریلو جھگڑے،2لڑکیوں نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑوں پر دلبرداشتہ دو لڑکیوں نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں، تفصیل کے مطابق214ر۔ب ڈھڈی والا کے رہائشی غلام سرور کی 18سالہ بیٹی عائشہ اور جھنگ روڈ بائو الا کے فرخ رحمان کی 16سالہ بیٹی عائشہ کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو انہوں نے حالات سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، نعشیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کے معدے واش کر کے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن دوران علاج دونوں لڑکیاں زندگی کی بازیاں ہار گئیں، تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں