فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گھریلو جھگڑے پر شوہر نے چھریوں کے وار کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی،بیٹے کی مدعیت میں باپ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ نشاط آباد کے علاقہ سرگودھا روڈ پر موٹر وے ویلی کے رہائشی عدنان نے بتایا کہ اللہ دتہ کا اپنی اہلیہ عابدہ بی بی سے گھریلو معاملات پر جھگڑا رہتا تھا، گذشتہ روز کسی بات پر دوبارہ جھگڑا ہوا تو اللہ دتہ نے چھری کے وارعابدہ بی بی کو لہولہان کرکے فرار ہو گیا۔ مضروب کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی




