گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے خودکشی کرلی،4شہریوں کیساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، عداوت کی بنا ء پر مشتعل افراد نے چھریوں کے وار کر کے دو افراد کو لہولہان کردیا، چالاک ملزمان کا 5شہریوں کیساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی، جھنگ روڈ کی35سالہ ثریا بی بی زوجہ افتخار کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑ ا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی، ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کردی، جبکہ مدینہ ٹائون کے علاقہ رسول پورہ میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے چھریوں کے وار کر کے 40سالہ محمد سلیم ولد نظام دین کو زخمی کر دیا، تھانہ تاندلیانوالہ کے علاقہ408گ ب میں معمولی تلخ کلامی پر ملزم حیدر علی نے چھری کے وار کر کے طالب حسین کو زخمی کر دیا، جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا،علاوہ ازیں متاثرہ شہری عبدالرحمن نے کوتوالی پولیس کو بتایا کہ ملزم بلال اور اویس نے کاروبار کی عوض سے ایک کروڑ کی رقم لیکر واپس نہ کی، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 76ر۔ب کے عامر کا کہنا ہے کہ ملزم عدنان نے 28لاکھ، رضا آباد کے نجف سے ملزم دائود نے15لاکھ کا کپڑا اور ستیانہ روڈ کے علاقہ اشفاق سے ملزم سفیان نے25لاکھ کی رقم ہڑپ کر لی، رقوم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں