فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دل برداشتہ شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹوبہ کی رہائشی 36سالہ حمیرا زوجہ اسلم کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ تاہم تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تو ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔




