گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دوشیز ہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی، بتایا جاتا ہے کہ 67ج ب سدھار کے رہائشی محمد لطیف کی 16سالہ بیٹی مریم کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا، نورین نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں، حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کرتے ہوئے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی، لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گئی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں